حیدرآباد۔29۔مارچ (اعتماد نیوز)بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر
مودی پر کل سہارنپور کے کانگریس امیدوار عمران مسعود کو آج صبح پولیس نے
گرفتار کر لیا۔اور عدالت میں پیش کیا۔کل سہارنپور حلقہ پارلیمنٹ کے
کانگریس
امیدوار عمران مسعود نے مودی کو مسلمانوں کی آبادی کی بنا پر ٹکڑے
ٹکڑے کردینے کا انتباہ دیا جسکے بعد بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے شکایت
کی۔اس تناظر میں اس حلقہ میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے عوامی
جلسہ کو منسوخ کرنا پڑا۔